جموں( کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک معمر شہری کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار کئے گئے عبدالکریم ضلع کشتواڑ میں حزب المجاہدین کے ممتاز کمانڈر جہانگیر سروری کے بھائی ہیں۔
ادھر نئی دلی کے زیرکنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے راجوری اور پونچھ اضلاع میں گھروں پر چھاپوں مارے اور تلاشی لی ۔