نیویارک(نمائندہ خصوصی) عالمی ادارے فچ نے دوسری بار امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی ، اور کہا ہےکہ پچھلے 20 سالوں میں گورننس میں بگاڑ پیدا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ایجنسی فچ ریٹنگز نے امریکہ کی دوسری بار کریڈٹ ریٹنگ کو کم کر دیا ہے، امریکی کریڈٹ ریٹنگ مسلسل بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے کم ہوئی ہے۔فچ ترجمان کے مطابق امریکہ میںپچھلے 20 سالوں میں گورننس میں بگاڑ پیدا ہوا ہےامریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے اس کریڈٹ ریٹنگ کی کمی کو من پسند اور2018سے 2020 کے پرانے ڈیٹا پر مبنی قراردے دیا ہے۔اس کے علاوہ کم کریڈٹ ریٹنگ امریکی حکومت کے لیےمزید قرضوں کا اضافہ کرسکتی ہے۔ یہ امریکہ کی تاریخ میں دوسری بار کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی گئی ہے۔