اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ مالی حسابات کے گوشوارے 29اگست تک طلب کر لیے ہیں ،مالی حسابات میں وصول ہونے والے فنڈز کی تفصیلات اور ذرائع سمیت سالانہ آمدن اور اخراجات بھی بتاناہوں گے۔الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ 210 کے تحت سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2022/23کے حسابات طلب کر لئے ہیں ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے ساٹھ دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم۔ڈی پر چارٹر ڈ اکاونٹنٹ کے ذریعے مانگی جانے والی تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو پیش کئے جانے والے گوشوارے سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ جو چارٹرڈ اکاو¿ ٹنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہو، اور پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار سے دستخط شدہ ہو اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 156 کے مطابق پارٹی سربراہ کی طرف سے باقاعدہ طور پر مجاز ہو۔ترجمان کے مطابق ڈاک، فیکس، کوریئر سروس یا کسی اور طریقے سے موصول ہونے والے موصولات قبول نہیں کیے جائیں گے گوشواروں میں پارٹی کی مالی حالت کے بابت درست معلومات موجود ہو ترجمان کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق فارم۔ڈی پر جمع کرائی جائیں اس سلسلے میں پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے دفاتر میں مفت دستیاب ہیں ترجمان کے مطابق فنڈز کے ذرائع کے لیے فارم۔ڈی پروفارما بھی ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے فارم۔ڈی کے ساتھ گذشتہ مالی سال کی مدت کے لیے ہر بینک اسٹیٹمینٹ کی کاپی کے ساتھ بینک ریکنسیلیشن سٹیٹمینٹ بھی مہیا کرنا ہو گی۔