لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے توہین عدالت کی پانچ سال کی سزا پوری ہوگئی ہے ، مجھے محمد نواز شریف کا ساتھ دینے کی سزا دی گئی ،ججز نے مجھے میاں نواز شریف سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کو چُن چُن کر نااہل کیاگیا ،کبھی عدالت کی توہین کی نہ کبھی سوچا سیاسی انتقام لیا گیا ،دباﺅ ڈال کر پارٹی قائدین کیخلاف بیان لینے کی کوشش کی گئی ،ثاقب نثار نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف بیان نہ دیا تو سزا بڑھ جائے گی ،سیاسی قائد کے نظریے پر کھڑا تھا جس کی سزا دی گئی ،میرے ساتھ جو رویہ روا رکھا گیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا ،سیاسی کارکن ہوں اور ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ،پاکستان کے منصفوں کی وجہ سے ملک اس حالت میں پہنچا ،2017ءمیں پانامہ ، سیاسی انتقام نہ ہوتی تو روٹی 2روپے کی ہوتی،بجلی اتنی مہنگی نہ ہوتی ،مجھ سے زیادہ سخت زبان عدالتوں کیخلاف استعمال کی گئی ،آج ثاقب نثار آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتا ۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری کی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا ساتھ دینے پر مجھے سزا دی گئی،ججز نے نواز شریف سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ جاری کیا میرے پانچ سال نہیں لوٹ سکتے،بھٹو زندہ نہیں ہو سکتا۔ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو چن چن کر سزائیں دی گئیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار گلی اور محلے میں اکیلے نہیں نکل سکتے۔ جو میرے ساتھ رویہ رکھا گیا وہ میں بھول نہیں سکتا،مجھ سے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف بیان لینے کی کوشش کی گئی۔