اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے والے چور کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے اور اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔بدھ کے روزالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عطاءتارڑ نے کہاکہ ایک نامی گرامی مجرم جس پر ملک سے غداری کا کیس ہے اورملزم پر توشہ خانہ کی چوری سمیت 9 مئی کے واقعات میں بھی ملوث ہے انہوں نے کہاکہ ملزم کی جانب سے کبھی ایک بہانا تو کبھی دوسرا بہانا بنایا جاتا ہے اور ابھی تک 40 میں سے 3 پیشوں پر ملزم کی حاضری لگی ہے انہوں نے کہاکہ ملزم نے توشہ خانہ کے تحائف لئے اور فروخت کردئیے اسی طرح جوئے کا پیسہ کہیں اور لگا دیا انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے عدالت نے 35 سوالات پوچھے تو محترم کے پاس کوئی جواب نہیں تھاانہوں نے کہا کہ ملزم کے وکیل علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے روبرو مانا کہ تحائف بیچے گئے ہیں جبکہ کل باقاعدہ بڑکیں ماررہے تھے کہ میں نہیں میرے ملٹری سیکرٹری وسیم چیمہ تحائف بیچتے تھے انہوں نے کہاکہ نہ ملزم ہے نہ ان کے وکیل ہیں اورنہ عدالت میں گواہان کی فہرست دی ہے سپریم کورٹ میں کیس ساڑے گیارہ بجے اور الیکشن کمیشن میں ساڑے نو بجے کیس کی سماعت تھی مگر کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ ملزم عدالتوں سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے مگر ہم اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔