لندن (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے ناحق پانچ سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ناانصافی پر مبنی فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی ہے ،عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرنوازشریف کی طرف سے لکھا گیا کہ ” طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ جھوٹے مقدمات، سزاوں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔ 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے ان فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچا دیا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی، اگر اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو دوبارہ موقع دیا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے، انشااللہ“۔