لندن /اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد ن لیگ اور سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اورنگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کی ہے ،ذرائع کے مطابق تینوں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ آئین و قانون کے مطابق نگران وزیر اعظم کے تقرر کا عمل مکمل کیا جائیگااور 90 دن کے اندر نگران حکومت انتخابات کروا دے گی ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ان پانچ امید واروں کے ناموں پر بھی آصف زرداری اور نواز شریف سے مشاورت کی جو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شارٹ لسٹ کئے ہیں ،ان ناموں میں دو سابق بیورو کریٹ ،دو سیاست دان اور ایک ٹیکنوکریٹ کا نام شامل ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف زرداری سے کہا کہ وہ ان ناموں کو دیگر اتحادیوں کے سامنے پیش کریں تا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ ہو سکے۔