مظفرآباد( نمائندہ خصوصی )عُزِیر احمد غزالی اور عثمان علی ہاشم نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہیکہ 5 اگست 2023 کو ہندوستان کیخلاف بھرپور احتجاج کرکے دنیا کو بتا دیں کہ آزاد ریاست کے عوام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے، 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاسبانِ حُریت کے راہنماؤں نے کہا ہیکہ بھارت تمام تر جبرو استبداد کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کچلنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بیس کیمپ کے عوام بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی آزادی بھر پور کردار ادا کریں ۔ انکا کہنا تھا کے 5 اگست 2023 بروز ہفتہ صبح نو بجے دارالحکومت کے گھڑی پن چوک میں بھارتی فوجی قبضے، دہشتگردی ، سفاکیت، 5 اگست کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے مہاجرین اور انصار، سیاسی مذہبی جماعتوں، سیئول سوسائٹی، نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی جبر کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور عالمی برادری کو کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف متوجہ کرنے کیلئے ہند مخالف مظاہرے میں شریک ہوں ۔ راہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست کو دارالحکومت میں اقوامِ متحدہ کے مبصرین کو حق خودارادیت کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی ۔