کراچی(نمائندہ خصوصی )
ترکیہ کے نائب صدر پاکستان کے 2 روزہ دورے پر پہنچے ہیں جب کہ وزیراعظم شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔شہبازشریف ترک نائب صدر کے ہمراہ پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ پاکستان میں تیار ہونے والا دوسرا ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس طارق کل لانچ کیاجائےگا۔پاکستان اور ترکی میں دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر کراچی شپ یارڈ میں تقریب میں شریک ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ملجم پراجیکٹ میری ٹائم ڈومین میں دوطرفہ تعاون کی پائیدار علامت ہے منصوبہ خود انحصاری کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے منصوبہ پاک بحریہ کی اہم سیکیورٹی ضروریات کو پورا کرے گا۔