اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر گئے اور باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔ منگل کو وزارت سے جاری بیان کے مطابق قمر زمان کائرہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کو امن و امان کو سبوتاڑ کرنے کی گھناونی سازش کی ہے۔ پوری قوم کو ایک ہو کر دہشت گری کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ واقع پر پوری قوم افسردہ ہے۔ قمر زمان کائرہ نے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔