کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی کے لئے مزید ایک روٹ پر پیپلز بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق نیا روٹ آر 12کھوکھرا پار تا صدر 35 کلو میٹر پر محیط ہوگا۔وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بس سعودآباد، کالابورڈ، قائدآباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد اور ایف ٹی سی سی سمیت مختلف علاقوں سے گزرے گی۔اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجود نئی بسز کی آمدکا سلسلہ جاری رہے گا،کراچی کے عوام نئی بسز سے مستفید ہو سکیں گے۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پی پی حکومت کا مقصد شہریوں کو آسان سفری سہولتیں دینا ہے۔