اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان نادرا نے کہاہے کہ نادرا صرف پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق امیگریشن سے متعلق معاملات ہمارے دائرہ اختیار میں شامل نہیں ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ نادرا کی جانب سے ایئر لائنز کو بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ کی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) اس سلسلے میں مجاز ادارہ ہے اور اس نے اپنے ایک خط کے ذریعے یہ ہدایات جاری کی ہیں