لاہور(نمائندہ خصوصی)ماہ جولائی کے دوران معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں، رواں ماہ کے دوران بھی بارشوں کا غیرمعمولی سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا گیا جس سے دریاﺅں میں پانی کے بہا ﺅمیں بھی اضافہ ممکن ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق عمومی طور پر ماہ جولائی کے دوران ملک میں اوسطاً49ملی میٹر بارشیں برستی ہیں، اندازہ تھا کہ رواں سال کے دوران بھی ماہ جولائی کے دوران معمول کے مطابق ہی بارشیں برسیں گی لیکن صورت حال کافی مختلف رہی۔محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق گزرنے والے مہینے کے دوران اب تک 79 فیصد بارشیں برس چکی ہیں جو معمول سے 60 فیصدزیادہ رہیں، اگست کے دوران بھی کچھ ایسی ہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ذرائع فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ معمول سے زیادہ بارشیں برسنے کے باعث ملک بھر میں جانی اور مالی نقصانات کا تناسب بھی گزشتہ سال کی نسبت کافی زیادہ رہا، اب جبکہ اگست کے دوران بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے تو مزید نقصانات کے خدشات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا، یہ صورتحال دریاﺅں میں پانی کے بہا ﺅپر بھی اثر انداز ہوگی۔