اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ۔کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی ۔عدالت نے فریقین کے وکلا کی عدم موجودگی پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے ۔