کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی میں ساتھ دینے پر تحریک انصاف کے 9 اراکین اسمبلی کو پارٹی نوٹس مل گیا۔پی ٹی آئی سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کی رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر بنوانے کے لیے حمایت کرنے والے 9 اراکین سندھ اسمبلی کو نوٹس ارسال کیے ہیں۔پی ٹی آئی نے پارٹی کے ایم پی اے بلال غفار، رابعہ اظفر، دیوان سچل، محمد علی عزیز، عمران علی شاہ، عمر عماری، کریم بخش گبول کو نوٹسز بھیجے ہیں۔پی ٹی آئی نے ان تمام ارکان سندھ اسمبلی کو 3 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی۔پارٹی قیادت نے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عہدے سے ہٹانے میں مدد کرنے پر ارکان سندھ اسمبلی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔