بغداد (نمائندہ خصوصی)عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ۔احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کےلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں جبکہ سبیل بھی لگائی گئی ۔اس حوالے سے احمد امجد علی نے کہاکہ کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک لگایا گیا ہے جہاں پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کربلا میں کیمپ آفس وزارتِ خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے۔