مکہ مکرمہ( نمائندہ خصوصی )
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی عمومی صدارت کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے فلم "عمرہ کا طریقہ” کا آغاز کردیا۔ یہ فلم پانچ زبانوں میں بنائی گئی ہے۔ ان زبانوں میں انگلش، فرانسیسی، اردو، فارسی اور مالائی شامل ہیں۔
ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے زور دیا کہ یہ تعلیمی اور اشاراتی فلم ہے جس میں عمرہ کی خصوصیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس فلم میں اسلامی قانون کے مطابق اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے مطابق عمرہ کی وضاحت کی گئی