چھینگدو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی گریباشویلی سے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھینگدو میں ملاقات کی جو ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے 31 ویں سمر ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور دورہ چین کے لیے چھینگدو میں موجود ہیں۔
اس موقع پر صدرشی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے 31 سالوں کے دوران چین اور جارجیا نے سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر مبنی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گریباشویلی کے دورے کے دوران دونوں فریق ایک مشترکہ بیان جاری کریں گے اور چین-جارجیا سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کریں گے۔
صدرشی نے کہا کہ اسے ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے چین اور جارجیا کو دوطرفہ تعلقات کی حکمت عملی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے، سٹرٹیجک شراکت داری کی مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہیے اور دونوں ممالک کی ترقی اور احیاء کے فروغ کی رفتار تیزکرنی چاہیے۔