اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تیل و گیس کی دریافت میں ایک اور اہم پیش رفت ،ماڑِی پٹرولیم نے بیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کرلی۔ماڑی پٹرولیم نے دوسرے ہاریزنٹل کنویں کی کامیاب ڈرلنگ سے گیس دریافت کی ۔ ترجمان ماڑی پٹرولیم نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہاریزنٹل ڈرلنگ کی لاگت میں سترہ فیصد کی بچت ہوئی ،نئی دریافت سے گیس سسٹم میں شامل ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ماڑِی پٹرولیم نے پانچ سال میں قومی خزانے میں تین سو چھیاسٹھ ارب روپے جمع کرائے ،کمپنی کی مصنوعات کے باعث گیارہ ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت ہوئی ۔چیئرمین ماڑی پٹرولیم نے کامیابی د پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ گیس کی دریافت سے مقامی وسائل میں اضافہ ہوگا