اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں دریاوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے دوران سید خورشید شاہ نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے تفصیلی مشاورت کی اور اہم ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کو پہلے سے الرٹ کر دیا گیا تھااور ابھی تک صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تمام متعلقہ ادارے دن رات الرٹ رہیں اور باہمی کوآرڈینیشن سے صورت حال کا جائزہ لیتے رہیں،برساتی موسم میں پانی کی صورت حال پر کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔