اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کر دی ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عالیہ نے بشری بی بی کی جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی ۔عدالت نے پرانے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی استدعا پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا ۔ہائی کورٹ نے کہاکہ عدالت منتقلی کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی جائے۔