کراچی( بیورو رپورٹ ) وزیراعلی مراد علی شاہ نے بلوچ خواتین پر تشدد کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے سامنے بلوچ خواتین کے احتجاج کے خلاف طاقت کے استعمال کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز اور ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا شامل ہیں۔مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ واقعے کے حقائق کو جانچ کر بتایا جائے۔ احتجاجیوں پر تشدد اور غیر قانونی گرفتار کرنے کے الزامات کو بھی جانچا جائے۔ کمیٹی اپنے انکوائری کے حقائق کے مطابق اپنی سفارشات بھی سات دن کے اندر رپورٹ میں دے۔