اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مخلوط حکومت کے 4آر فریم ورک کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیاہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی پارٹنرز سپورٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی اور تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا۔ گروپ کا اجلاس، جو کہ جنیوا میں ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، اس تباہ کن سیلاب کے ایک سال کے موقع پر منعقد کیا گیا اس سیلاب نے پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا۔وزیراعظم نے کہاکہ اپنی تقریر میں میں نے ریزیلیئنٹ ، ریکوری، ری ہیبیلی ٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن فریم ورک ( 4آر ایف)کے تحت دوبارہ بہتر بنانے کے لیے مخلوط حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، میں نے تمام بین الاقوامی ترقیاتی عطیہ دہندگان، شراکت داروں اور دوست ممالک کو ان کی بروقت اور فراخدلانہ امداد کے لیے سراہا اور انہیں عالمی شہرت کے تیسرے فریق کے ذریعے آڈٹ کی جانے والی غیر ملکی امداد کے شفاف، موثر اور موثر استعمال کا یقین دلا