اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )حالیہ مون سون بارشیں شدید مالی و جانی نقصان کا باعث بنیں،25 جون سے اب تک ملک بھر میں150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں62 مرد، 25 خواتین اور63 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 66 اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخوا سے 41، بلوچستان سے 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔علاوہ ازیں سندھ میں15، آزاد کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مون سون سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل233 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں 99 مرد، 62 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں، مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں 147 افراد زخمی ہوئے جبکہ ملک بھر میں کل 468 گھروں کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے289 مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ سال ترسیلات زر،برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ، وزارت خزانہ
درآمدات، کرنٹ اکاونٹ خسارے، روپے کی قدر اور مالی ذخائر میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ مہنگائی، ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا