کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ اسمبلی میں نئی اپوزیشن لیڈر رعنا انصارنے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے مجھے آج یہ منصب عطا کیا ہے میری پارٹی کی مہربانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں نے مجھے سپورٹ کیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس چاہے ایک دن کا وقت ہو ا سکے پاس پاور آتی ہیں ،پاور بہت کچھ ہوتی ہیں ۔رعنا انصار نے کہا کہ ابھی تو مجھے اپوزیشن لیڈر کی کرسی سونپی گئی ہے ۔اب چیزیں آگے بڑھیں گی نگران حکومت ہے مراحل بیٹھ کر طے کریں گے ،سوچ سمجھ کر ایسا نگران وزیر اعلی لانا ہےجو نگران حکومت کو بہتر طریقے سے چلائے۔