کراچی( بیورو رپورٹ ) تحریک انصاف کے اراکین نے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں احتجاج کیا۔ارکان نے گو مراد گو مراد، نہیں چلے گی نہیں چلے گی غنڈہ گردی نہیں چلے گی کے نعرے لگائے۔نعرے بازی کے باوجود وزیراعلی سندھ نے اپنی بجٹ تقریر جاری رکھی۔پی ٹی آئی کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔پی ٹی آئی ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔پی ٹی آئی ارکان نے نعرے بازی کاسلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے نا منظور نامنظور کالا بجٹ نا منظور کے نعرے۔امپورٹڈ حکومت نا منظور آئی ایم ایف حکومت نا منظور،آو ملکر کھاتے ہیں اور امپورٹڈ حکومت بناتے ہیں کے نعرے لگائے۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ارکان اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی اور ایک دوسرے پر بجٹ کتابیں ماری گئی۔ہنگامہ آرائی کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے وزیر اعلی کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جو اپوزیشن کے ارکان تحمل سے بات سن رہے ہیں ان کا مشکور ہوں۔اگر بجٹ میں کوئی ضرورت ہوئی تو اس میں مزید بہتری لائیں گے۔ہم پورے پاکستان میں اپنی حکومت بنا کر ان کی چھٹی کرائیں گے۔یہ صرف نعرے لگاتے رہیں گے۔ہم فنانس بل پیش نہیں کریں گے۔اسی ہنگامہ آرآئی میں ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کا اجلاس جمعہ کی دوپہر ڈھائی بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔