نئی دہلی (نمائندہ خصوصی ) بھارتی افواج کرپشن کا گڑھ بن گئی،2010سے اب تک بھارتی افواج میں 1080کرپشن سکینڈلز کے واقعات ہو چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کوCSDسے م±فت شراب کی مراعات مل رہی ہیں،جوانوں کے لئے صر ف 4بوتلیں جبکہ افسرانِ بالا کیلئے کوئی حد متعین نہیں جبکہ بھارتی فوجی افسران م±فت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگے ہیں ۔ فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کر لی ہے جس پر جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں بھارتی فوجی افسران م±فت کا راشن بھی ہڑپتے ہیں ۔سپاہی سندو جوگی داس نے انکشاف کیا کہ کارگل جنگ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کے کفن کی خریداری پر بھی میجر جنرل سمیت 3افسران نے کروڑوں کی کرپشن کی ،2013میں بھارتی ائیرفورس کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری پر بھارتی چیف تیاگی نے کروڑوں روپے ہتھیائے،2017میں رافیل طیاروں کی خریداری پر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کروڑوں کی کرپشن اور اقربا پروری کا الزام عائد کیا تھا،”افسران جوانوں کا ویلفئیرفنڈ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں ۔بھارتی عوام نے سوال کیاہے کہ کیا کرپشن میں ڈوبی بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟کیا د±نیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی سینا عیاشیوں، اقربا پروری اور سیاست کی نظر ہو رہی ہے؟