اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی اصلاحات کے بل سے دور رکھاجارہاہے ،مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے، انسدادِدہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر جج نے پراسیکیوشن سے ثبوت سامنے لانے کا کہا، انتخابی اصلاحات کے بل پرآج کل چرچہ ہورہاہے جس پرتحفظات ہیں، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بھی انتخابی اصلاحات بل پرتحفظات ہیں رضا ربانی نے بھی انتخابی اصلاحات بل پرتحفظات کا اظہارکیا، تحریک انصاف کو انتخابی اصلاحات کے بل سے دور رکھاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت سے منتخب حکومت کا کام لیاجانا تو پھر بے ایمانی ہو جائےگی، ن لیگ کے اندر سے نگران وزیراعظم کے ناموں پر تحفظات آئے، مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے، خواجہ آصف کی غیر پارلیمانی گفتگو کی گئی۔