واشنگٹن (نیٹ نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرجو بائیڈن نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے بعد پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سکیورٹی، تجارت ،سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفیر کے علاوہ دیگر ممالک کے 46 سے زائدسفیر بھی وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو سیشن میں موجود تھے۔پھر
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہر سفیر کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی۔