کراچی(نمائندہ خصوصی) ٹریفک پولیس نے کورنگی کاز وے کے دونوں ٹریک اور کورنگی ندی والا روڈ رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ علاقہ پولیس کی نفری کو بھی تعینات کردیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے کی ندی میں برساتی پانی کا ریلا گزرنے کی وجہ سے حفاظتی طور پر دونوں ٹریک کو بند کیا گیا۔راستہ بند ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور ہزاروں گاڑیاں اور موٹرسائیکلز پھنس گئیں، جس کے نتیجے میں صبح کام پر جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے سے کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز خراب بھی ہوگئیں۔قبل کراچی میں کورنگی کازوے کراس کرتے ہوئے 2 افراد پانی کے بہاﺅ میں بہہ گئے۔تیز پانی کے ریلے میں بہنے والے دونوں افراد کچھ دیر بعد اپنی مدد آپ کے تحت نکل گئے۔ذرائع کے مطابق دونوں افراد محمود آباد سے کورنگی کی جانب جانے کی کوشش کر رہے تھے۔پانی کے بہاﺅسے بہہ جانے والے دونوں افراد جھاڑیوں کے درمیان پھنس گئے۔جھاڑیوں کے درمیان پھنسنے والے دونوں افراد کو نکالنے کے لیے کوئی نہیں پہنچا، تاہم دونوں افراد اپنی مدد آپ کے تحت نکل گئے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کازوے پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔کراچی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گودام چورنگی سے جام صادق پل بھیجا جا رہا ہے