لاہور( بزنس رپورٹر ) نیسلے پاکستان نے غذائیت کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینے کےلئے شیخوپورہ کے قریب ساہوکیمالیاں میں پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ( PWWF) ہائر سیکنڈری گرلز اسکول میں نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز ( N4HK) روم کا افتتاح کیا۔ N4HK پروگرام غذائیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے نیسلے کا عالمی پروگرام ہے جو نصاب پر مشتمل تعلیمی پروگرام کے ذریعے بچوں کو صحت مند طرز زندگی کی ترغیب دینے کےلئے اساتذہ اور والدین کو معاونت دینے کے ساتھ ساتھ صحت بخش غذا،حفظان صحت اور بھرپور طرزعمل کوفروغ دیتا ہے۔
اس شراکت داری کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جیسن اوینسینا ، سی ای او ، نیسلے پاکستان نے کہا” ہما PWWF کے ساتھ پانچ سال سے زائد کی وابستگی ہے اوربڑے پیمانے پر نیسلے کے Creating Shared Value (CSV) کی کوششوں کا ثبوت ہے جو معاشرے کی بہتری کےلئے مثبت ثابت ہوں گی۔“
انہوں نے مزید کہا” ہم نے 2016میں PWWF گرلز اسکول ملتان میں N4HK تربیتی پروگراموں کا آغاز کیا اور اس وقت سے N4HK روم کے قیام اور اساتذہ کی زیادہ سے زیادہ تربیت کے ساتھ ہر گزرتے سال میں اس شراکت داری کو مضبوط بنانے کےلئے مل کر کام کیا ہے“
سیکرٹری لیبر اور چیئرمینPWWF فیصل فرید نےکہا ” نیسلے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو جاری رکھنا اور پنجاب بھر میں اسکولوںمیں N4HKپروگرام کے دائرہ کو بڑھانا ہمارے لئے اعزاز ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ غذائیت کے بارے میں اساتذہ کو دی جانے والی آگاہی و تربیت صحت مند عادات کے فروغ اور آنے والی صحت مند نسل میں اہم کردار اداکرے گی
یہ افتتاح PWWF اور نیسلے پاکستان کے اس سے قبل لاہور، شیخو پورہ، واربرٹن، ملتان، قصور، فیصل آباد،لہیہ، مظفرگڑھ اورراولپنڈی میں 14سکولوں میں N4HKپروگرام کے آغاز کےلئے اشتراک کا حصہ ہے جس کا مقصد 500سے زائد اساتذہ کو تربیت فراہم کرکے صحت بخش غذا کو فروغ دیا جاسکے تاکہ یہ اساتذہ 2024تک 15,000طلباءتک رسائی حاصل کرسکیں ۔
PWWF کے ساتھ شراکت داری کے تحت نیسلے نے ملتان، لاہور، شیخوپورہ اور وار برٹن میں پروگرام کو نافذ کیا اور ماہر ٹرینرز کے ذریعے 200سے زائد اساتذہ کو غذائیت سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ نیسلے پاکستان نے پارٹنر اسکولوں میں تین N4HKرومز بھی تیار کےے ہیں جنہوں نے اساتذہ اور ایجوکیٹرزکو بچوں کےلئے بہترغذائیت کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد دی۔
N4HK پروگرام اچھی صحت اور فلاح بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف UN SDG 3 کےلئے نیسلے کے عزم کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے نشوونما پانے کے ساتھ غذائیت کی اہمیت کو سمجھیں ۔ پروگرام کے ذریعے اب تک پاکستان میں 320,000بچوں تک رسائی کی گئی جبکہ 1,750 اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔