کراچی( کرائم رپورٹر )
ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمزسیفٹی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء پر مشتمل وفد نے کنٹرولر امتحانات رضوانہ جبین کی قیادت میں شرکت کی اور سیلف ڈیفنس کورس کے عملی تجربہ سے مستفید ہوئے۔
کورس کا مقصدکسی بھی ہنگامی صورت حال یاناخوشگوار واقعے کی صورت میں وفدکو مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔ ٹریننگ کے دوران فیکلٹی ممبران کو مارشل آرٹس،فائرنگ اور مختلف قسم کے اسلحہ کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ازخود فائرنگ کرنے کی عملی مشق بھی کی۔ وفد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور ایس ایس یو میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار برقراررکھنے اور اس میں مزید اضافہ کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹرمقصوداحمدکا کہنا تھاکہ عام عوام بالخصوص طلباء کے لیے فائرآرمز اینڈسیلف ڈیفنس ٹریننگ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے جواپنے دفاع کے لیے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثرہے۔بعد ازاں ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے ایک روزہ کورس مکمل کرنے کے بعدوفد کے ممبران کو سرٹیفیکیٹس پیش کیے