لاہور(نمائندہ خصوصی) اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس سے فی کلو220 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔جبکہ پہاڑی و دوردراز کے علاقوں میں 310روپے فی گھریلوسلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور: ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے ،ملک کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں،گیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت ماننے سے انکارکر دیا۔