یوپی (نیوز ڈیسک)نوئیڈا میں موٹر سائیکل سے چوہے کو کچل کر مارے جانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خان بریانی کے مالک زین العرف زین الدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ نوئیڈا کے ممورا سیکٹر 66 سے متعلق ہے۔ یہ شخص اس علاقے میں بریانی کی دکان چلاتا ہے۔ جب یہ شخص رات کو گھر سے نکل رہا تھا تو اس نے ایک چوہا دیکھا، جسے اس نے اپنی موٹر سائیکل سے کچل کر مار ڈالا۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ جب چوہے کو کچل کر مارے جانے کی ویڈیو کی چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ خان بریانی فروش زینول نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ واقعہ کے بعد زینول موقع سے فرار ہو گیا تھا، پولیس نے چوہے کو بے دردی سے کچلنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ پولیس نے ملزم زینول کو مامورا گاؤں سے گرفتار کیا۔ ،