بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اعلیٰ سطح کی گورننس کے ساتھ مسلح افواج کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ اسٹڈی سیشن کی صدارت کی۔
یہ اجلاس چین کے یکم اگست کو منا ئے جا نے والے آرمی ڈے سے قبل طلب کیا گیا تھا۔ یہ دن چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کو منانے کے لئے تر تیب دیا گیا ہے۔
شی نے ہمہ جہت فوجی گورننس کی مضبوطی کو سی پی سی کے فوجی گورننس کے فلسفے اور طریقوں میں گہری تبدیلی قرار دیا۔
چینی صدر نے چین کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانے میں اس کے اہم کردار پر زور دیا۔
شی جن پھنگ نے مسلح افواج کے لئے ایک جدید گورننس سسٹم کی تعمیر کی کوششوں پر زور دیا تاکہ پی ایل اے کی صد سالہ تقریبات کے اہداف کے حصول کے لئے مضبوط ضمانت فراہم کی جاسکے۔
شی نے کہا کہ ہمہ جہت فوجی گورننس کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرنا ضروری ہے کیونکہ عالمی سائنس ۔ٹیکنالوجی انقلابات میں تیزی سے پیش رفت اور فوجی امور میں گہری تبدیلیوں کے درمیان پی ایل اے اپنی صد سالہ مدت کے اہداف کے حصول کی مہم کے اہم موڑ پر ہے۔