اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے برآمدی شعبے سے گیس پر سبسڈی واپس لے لی ۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق برآمدی شعبے کو گیس اب ایل این این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی،سوئی نادرن نے پانچ بڑے ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔وزارت پیٹرولیم نے کم نرخ پر گیس کی فراہمی ختم کرنے کا مراسلہ بھجوا دیا،سوئی نادرن گیس کمپنی کو وزارت پیٹرولیم کی جانب سے مراسلہ بھجوایا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں سبسڈی کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی،پچاس فیصد گیس اور پچاس فیصد ایل این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی،آئندہ تین ماہ میں ایل این جی بھی ایکسپورٹ سیکٹر کومارکیٹ ریٹ پر ملے گی،ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے ایل این جی نرخ اب چار ڈالر کے بجائے بارہ ڈالر ہونگے۔