اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کو کوئی بھی ذمے داری دی جائے، وہ اس کے اہل ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے ایک انٹرویومیں کہا کہ نگراں وزیراعظم کےلئے لیڈر آف دی ہاوس تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔مصدق ملک نے کہاکہ اسحاق ڈار معاملات بہت اچھے انداز میں لے کر چلے ہیں، اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوئی بھی ذمے داری دی جائے وہ نبھائیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ پر اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔مصدق ملک نے کہا کہ نئی مردم شماری پر اعتراضات ہوگئے جنہیں دور کرنے میں کئی ماہ لگ گئے، نئی مردم شماری اگر نوٹیفائی کردی جائے تو اس کے مطابق الیکشن میں چار سے چھ ماہ چاہئیں، حکومت کا موقف ہے کہ پرانی مردم شماری پر الیکشن کرا لیا جائے۔مصدق ملک نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار سے چھ ماہ درکار ہوں گے، ن لیگ کا موقف ہے کہ پرانی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر الیکشن کرا لیے جائیں۔