اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ میں عدالت میں موجود تھا جب پی ٹی آئی کے کارکنان نے جج صاحب کے ساتھ بدتمیزی کی اور نعرے لگائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاءتارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے نعرے لگانے کی وجہ سے عدالت نے وارننگ جاری کی، میں نے رضا کارانہ طور پر کہا کہ ہم عدالت سے باہر چلے جاتے ہیں۔عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ان لوگوں نے عدالت کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی، ان لوگوں نے کورٹ روم کو سیاسی جلسہ گاہ اور سیاسی اکھاڑہ بنانے کی کوشش کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عدالتوں میں اگر یہ ماحول چلتا رہا تو کوئی جج ان کے خلاف کیس نہیں چلا سکے گا۔