ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو متعدد اہم ہدایات جاری کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج نے زائرین پر زور دیا کہ وہ کسی ایک جگہ پر رش نہ کریں اور بھگدڑ نہ مچائیں۔ عمرہ کی ادائی کے دوران خواتین اور بزرگوں کو ترجیح دیں۔حج اور عمرہ نے نظم و ضبط برقرار رکھنے اور اپنی باری کا انتظار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زائرین پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی والوں کے ساتھ تعاون کریں۔