واشنگٹن(نیٹ نیوز ) امریکی صد جو بائیڈن نے خاتون ایڈمرل لیزا فرینچٹی کو امریکی نیوی کا سربراہ مقرر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایڈمرل لیزا فرینچٹی سروس چیف کے طور پر خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ایڈمرل لیزا فرینچٹی اس وقت وائس چیف آف آپریشنز کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ایڈمرل لیزا فرینچٹی کو وسیع کمانڈ اور ایگزیکٹیو کا وسیع تجربہ ہے اور امریکہ میں جوبائیڈن کے اس انتخاب کو بہترین سمجھا جا رہا ہے۔