سکھر( نمائندہ خصوصی)
سکھر میں 100 سے زائد مسلح افراد نے جدید اسلحے کے ساتھ کچے سے نکل کر ہائی وے کراس کرتے ہوے گاوں نرچھ کو محاصرے میں لیکر دو افراد کو قتل کردیا اور6 افراد زخمی کرکے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ملزمان گاوں میں کُھلے عام دہشت پھیلاتے ہوے 2 عورتوں سمیت ایک بچے کو بھی اغوا کرکے لے گئےواپس جاتے ہوے ملزمان نے نیشنل ہائی وے پر ناکہ لگا کر وہاں سانگی تھانہ کی پولیس کو یرغمال بنایا اور کانوائے کی صورت میں ہائے وے سے گذرتے ہوے نعری بازی اور ہوائی فائرنگ کی مھر اور کلھوڑا قبائل میں کشیدگی ایک عورت کے گھر سے نکلنے کے بعد شروع ہوئی تھی