اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 23 اور 24 جولائی کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 23 اور 24 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز بار ش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا یہ اسپیل 25 اور 26 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ امید ہے کہ دوسرے اسپیل میں کراچی میں اچھی بارش ہو گی۔سردار سرفراز نے کہا کہ سندھ میں یومِ عاشور پر بارشوں کا امکان نظر نہیں آ رہا۔انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا اچھا اسپیل متوقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو اسلام آباد، راول پنڈی، جہلم اور دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔