لاہور(نمائندہ خصوصی ) پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے چناب کے مقام سے ایک لاکھ 70ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے اورسیلابی پانی سے 15سے زائد دیہات زیرآب آگئے۔ ترجمان کے مطابق موضع ساہمل،فتح کوٹ تاجہ دا،ٹھٹہ رحمو : ٹھٹہ قریشیاں سمیت متعدد دیہات سیلابی پانی میں ھرے ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122اور ریونیو کی ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کے انخلا ءکے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے اب تک درجنوں افراد اوران کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر تمام ادارے مکمل الرٹ ہیں، دریا کے کنارے بسنے والے تمام دیہاتوں کی سرویلنس کی جارہی ہے، جھنگ میں چوالیس موضع جات میں فلڈ ریلیف کیپمس قائم کئے گئے ہیں،فلڈ ریلیف کیپمس پر عملہ دو شفٹوں میں چوبیس گھنٹے موجودہے۔ ترجمان کے مطابق سیلابی ایریا کی کنٹرول روم سے وائرلیس سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے۔