کراچی(نمائندہ خصوصی) دبئی سے کراچی پہنچنے والی غیرملکی ایئرلائن حجاج کرام کا سامان دبئی میں چھوڑ آئی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کی پروایز ایف زیڈ 898 جمعہ کی صبح مدینہ سے براستہ دبئی سے کراچی پہنچی، پرواز لینڈ ہونے کے بعد مسافروں کو پتا چلا کہ ان کا سامان دبئی میں رہ گیا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ کنیکٹنگ فلائٹ مدینہ سے براستہ دبئی پھر کراچی پہنچی تھی۔حجاج کرام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایئرلائن کا کوئی نمائندہ حاجیوں کی داد رسی کے لیے نہیں آیا۔