کراچی( بیورو رپورٹ ) لاہور سے دوحہ جانیوالی قطر ایئر ویز کی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے دوحہ جانیوالی قطر ایئر ویز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کردی، طیارہ ایران کی فضائی حدود کے قریب ہی تھا کہ انجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد کپتان نے کراچی کے ایئرٹریفک کنٹرولرسے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارلیا، طیارے میں 200 مسافر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق طیارے کی لینڈنگ سے قبل فائربریگیڈ اوردیگر ریسکیو ٹیمیں الرٹ تھیں۔