کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے نواب آف جوناگڑھ اسٹیٹ نواب محمدجہانگیر خانجی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔گورنرسندھ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔گورنرسندھ نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔گورنرسندھ نے کہا کہ نواب محمد جہانگیر خانجی وضع دار شخصیت کے مالک، خوش گفتار اور ملنسار تھے ، آج ہم ایک اچھے رفیق اور ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں ۔