واشنگٹن(نمائندہ خصوصی )امریکا نے ایک بار پھر سائفر سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جانتے نہیں کتنی ہی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں، ہر بار ایک ہی جواب دیا ہے کہ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھر سے کہتے ہیں کہ امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا۔