اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )ایف سی اے کی مد بجلی 1روپے90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ جمعرات کو ماہ مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 2روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔