اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عام انتخابات کیلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی سمری کی منظوری دیدی، انتخابات کیلئے فنڈز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔ادھر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دیں گے، اگر اس سے قبل اسمبلی تحلیل ہوئی تو 3 ماہ میں الیکشن کرا لیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ اگست میں حکومت تحلیل کر کے معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے۔