اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سائفر گم کرنے کی سزا 3 سال ہے،سائفر صرف 2 یا 3 لوگوں کی نظروں سے گزرتا ہے، سائفر کی حفاظت چیئرمین پی ٹی آئی کی ذمے داری ہے،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کو جس طرح ڈبونے کی کوشش کی وہ سب کے سامنے ہے،پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد پورے کرنے کےلئے آئین، ملک اور ریاست کی قربانی دی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ اعظم خان نے گزشتہ روز ایک بیان دیا ،بڑا خاکہ دیکھنا ہے جو بات ہو رہی ہے اس میں وزن ہے یا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اعظم خان نے جو بیان دیا ہے کہ وہ کوئی ہزاروں یا لاکھوں لوگوں کے سامنے نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چیئر مین پی ٹی آئی نے وہ کاغذ لاکھوں لوگوں کے سامنے ٹی وی پر لہرایا۔ انہوںنے کہاکہ سائفر لہرا کے جو کہا گیا وہ اعظم خان نے نہیں خود چیئرمین پی ٹی آئی نے کی،وہ کاغذ پاکستان کے آئین کے مطابق ایک سیکرٹ دستاویز تھا۔ انہوںنے کہاکہ حلف اٹھاتے ہوئے قسم کھاتے ہیں جو پاکستان کا سیکرٹ ہے وہ عیاں نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وہ کاغذ کہاں گیا ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے خود ہی ٹی وی پر بتایا کہ وہ کاغذ گم بھی گیا،سیکرٹ دستاویز گمانے پر آرٹیکل ٹو کے تحت سترہ سال کی سزا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹ دستاویز کو دکھا کر کیا قانون کی دھجیاں نہیں اڑا گئیں ؟ ۔وزیرمملکت نے کہاکہ امریکہ خود کہہ رہا ہے ان کا یہ کام نہیں کہ وہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ مصدق ملک نے کہاکہ یہاں بات ہی ایک کی جاتی رہی کہ حکومت ختم کروائی گئی،کیا یہ سچ ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا؟ ۔مصدق ملک نے کہاکہ تین سال سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ مصد ق ملک نے کہاکہ ڈیوڈ فینٹن نے ساری زندگی میں کیا کام کیا گوگل کر کے دیکھ سکتے ہیں،ڈیوڈ کو چیئرمن پی ٹی آئی نے امریکہ میں لابنگ کیلئے ہائر کیا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم پروگرام بہت مشکل سے ہماری حکومت نے بحال کروایا ہے،اسی پروگرام کو روکنے کیلئے تین وزراءخزانہ کی گفتگو سامنے آئی۔ مصدق ملک نے کہاکہ یہ کیسا کپتان ،کس ملک کا کپتان ہے جو اپنی انا سیاسی مفادات کے سامنے ملک کو بھی نہیں ٹھہرنے دیتا۔ مصدق ملک نے کہاکہ کہاں پر سچ بولا کہاں پر جھوٹ،اپنے اپ کو اگے لانے کیلئے ملک کی قربانی دے گا۔ انہوںنے کہاکہ اعظم خان نے تو وہ کہا ہے جو آپ کو پہلے سے پتہ ہے۔ مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان کے ایک سیکرٹ دستاویز سے متعلق قانون کی کوئی عزت نہیں کیا ؟اپنے مفاد کیلئے ملک کے آئین کے قانون کو عزت کو پامال کیا گیا۔